بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم ‘اوم شانتی اوم’ کے سیٹ پر پاکستان کے سینیئر اداکار جاوید شیخ کی فرمائش پوری کردی۔ سینیئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘اوم شانتی اوم’ کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے کی گئی فرمائش کے بارے میں بتایا۔ جاوید شیخ نے کہا کہ “جب ہم فلم ‘اوم شانتی اوم’ کی شوٹنگ کررہے تھے تو سیٹ پر دو چیزوں کی پابندی تھی، ایک تصویر لینا اور دوسرا سیٹ پر سگریٹ نوشی کرنا”۔ اداکار نے کہا کہ “مجھے جب بھی سیگریٹ نوشی کرنی ہوتی تھی تو میں سیٹ سے باہر جاکر سیگریٹ پیتا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے لیے فلم کے سیٹ پر ہی خصوصی طور پر ٹیبل لگائی جاتی تھی”۔ اُنہوں نے کہا کہ “جب فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو شاہ رخ خان نے مجھے گلے سے لگایا اور کہا اگر آپ کو سیٹ پر کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیے گا”۔ جاوید شیخ نے کہا کہ “پھر میں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ میں بھی آپ کی طرح سیٹ پر سیگریٹ نوشی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے سیٹ سے باہر جانا پڑتا ہے، میری فرمائش سُن کر کنگ خان نے میرے لیے ٹیبل لگوائی اور اُس پر ایش ٹرے رکھ دی”۔ واضح رہے کہ جاوید شیخ سال 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ‘اوم شانتی اوم’ میں نظر آئے تھے، اس فلم میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوئی تھیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وہ غلطیاں جو اسمارٹ فونز کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں
- چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
- لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
- عامر کی آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت سے متعلق اہم خبر آگئی
- کیا آپ جانتے ہیں کھانسی بھی جان لیوا ہوسکتی ہے؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015