چین کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے ٹیلر سوئفٹ، اولیویا روڈریگو اور دی ویکنڈ جیسی مشہور شخصیات کے گانوں کو اپنی ایپ سے ڈیلیٹ کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی ریکارڈ کمپنی، یونیورسل میوزک گروپ (UMG) کے ساتھ تنازعہ کے بعد ٹیلر سوئفٹ، اولیویا روڈریگو اور دی ویکنڈ جیسی مشہور شخصیات کے گانے ڈیلیٹ کردیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسل میوزک گروپ اور ٹِک ٹاک کے لائسنسنگ کا معاہدہ بدھ کو ختم ہو گیا اور نئے معاہدے پر بات چیت نہیں ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق، یونیورسل میوزک گروپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹک ٹاک نے ان مشہور گلوکاروں کے گانوں تک رسائی کے لیے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی قیمت سے مختلف قیمت ادا کرنے کی درخواست کی جبکہ ٹک ٹاک نے یونیورسل میوزک گروپ پر’جھوٹے بیانیے اور بیان بازی‘ کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تنازع کے بعد ٹک ٹاک نے تمام معروف گلوکاروں کے یونیورسل میوزک گروپ کے بینر تلے ریلیز ہونے والے گانوں کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔ تاہم، صارفین ان گانوں کے ایسے ان آفیشل ورژنز کو استعمال کر سکتے ہیں جن کی رفتار کو بڑھا یا گھٹایا گیا ہو۔
اہم خبریں
Recent Posts
- امریکا کا عمران خان سمیت پاکستان میں تمام قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور
- کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب، 9 مئی یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا
- حج آپریشن کیلئے فلائٹ شیڈول جاری
- پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بری خبر، فیسوں میں بڑا اضافہ
- بلوچستان کی پسماندگی، عوام کی معاشی کمزوریوں کا مکمل ادراک ہے، صدر مملکت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015