تقریبا دو سال قبل رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ مریم نفیس نے پہلی بار نہ صرف اپنی شادی کی تفصیلات بتادیں بلکہ اپنے حق مہر سے متعلق بھی انکشاف کردیا۔ اداکارہ مارچ 2022 میں ہدایت کار امان احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں اور اب انہوں نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔ اداکارہ نے فوچیا میگزین کو بتایا کہ ان کی شادی کی مرکزی تقریب میں صرف 90 افراد نے شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنے بعض رشتے داروں کو بھی نہیں بلایا تھا۔ اداکارہ کے مطابق وہ چاہتے تھے ان کی شادی سادگی سے ہو، اس لیے زیادہ تقریبات نہیں رکھیں۔ مریم نفیس نے بتایا کہ ان کا نکاح فیصل مسجد میں ہوا تھا اور وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت بے حد روئی تھیں جس پر سب پریشان ہوگئے تھے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے پرتعیش ہوٹل میں کچھ افراد کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا، جس کے بعد وہ باراتیوں سمیت سوات چلے گئے، جہاں ان کی شادی کی دیگر تقریبات ہوئیں اور دو دن بعد واپس آگئے۔ مریم نفیس نے بتایا کہ ان کے شوہر یورپی ملک یونان میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر انہوں نے سوات کا انتخاب کیا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حق مہر میں 2200 روپے لیے۔ مریم نفیس کا کا کہنا تھا کہ وہ حق مہر لینا ہی نہیں چاہتی تھیں جب کہ شوہر نے انہیں کھلے دل سے اجازت دی کہ جو چیز مانگنی ہے مانگو لیکن پھر انہوں نے شریعت کے حساب سے صرف 2200 روپے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نکاح نامہ پڑھا، جس میں انہیں خلع کا حق دیا گیا ہے اور وہ یہ پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں، جس پر بعض افراد نے سمجھا کہ شاید ان کی زبردستی شادی کروائی جا رہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیر اعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
- شیر افضل مروت سے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش
- سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری
- اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کر دی
- میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے، محمد عامر کا بڑا بیان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015