الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9 حلقوں کا نتیجہ جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9 حلقوں کا نتیجہ جاری کردیا ہے جب کہ دیگر حلقوں کے بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنےکا سلسلہ جاری ہے۔ پی کے 76 پشاور 5 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیع اللہ خان نےکامیابی حاصل کی، انہوں نے 18ہزار 888 ووٹ حاصل کیے۔ اے این پی کے خوشدل خان 12ہزار 986 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 6 سوات 4 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فضل حکیم خان نے 25 ہزار 330 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے افتخار احمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 4 سوات 2 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی شاہ نے 30 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار خان 12 ہزار 514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 77 پشاور 6 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30 ہزار 544 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔ جمعیت علماء اسلام کے صفت اللہ 7 ہزار 615 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 25 بونیر 1 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 28 ہزار 490 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔ جمعیت علماء اسلام کے فضل غفور 12 ہزار 702 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 26 بونیر 2 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فخر جہان 26 ہزار 782 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ جماعت اسلامی کے ناصر علی 15 ہزار 216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 34 بٹگرام سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زبیر خان 13 ہزار 501 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ جے یو آئی کے شاہ حسین 11 ہزار 628 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 45 ایبٹ آباد سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی 50 ہزار 143 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے محمد ارشد 27 ہزار 498 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی کے 65 چارسدہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 43 ہزار 103 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جے یو آئی کے محمد احمد خان 18 ہزار 266 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ پی کے 11 اپر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار گل ابراہیم خان 9 ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ جماعت اسلامی کے محمد علی 8 ہزار139 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔