خیبر پختونخوا سے ن لیگ کو بڑا جھٹکا

حلقہ این اے 2 سوات 1 میں کے پی ن لیگ کے صدر امیر مقام کو شکست ہوگئی۔ این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔