پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے پر ردعمل آگیا۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کیا 9 مئی میں ملوث فرد وزیر اعلیٰ کا امیدوار بن سکتا ہے؟ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائے گا؟ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیر اعظم کا امیدوار بھی ہو سکتا ہے، ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلیٰ کیلیے نامزد کر دیا جائے؟ ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ 9 مئی کیس پر نظر ثانی کر لی جائے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ وزیراعظم کیلیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر جان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں اور عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015