بھارت کے معروف اداکار دھرمیندر نے پاکستان کے ایک اداکار اور ہوسٹ کے لیے نیک تمناؤں پر مشتمل محبت بھرا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فلم شعلے کے ’’ویرو‘‘ لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے پاکستانی اداکار اور میزبان احسن خان کے نام ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں بھارتی اسٹار نے احسن خان اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 1960 میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے سے آج تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے دھرمیندر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب میرے اپنے ہیں۔ کبھی غیر نہیں سمجھا، آرٹسٹ تو ہوتے ہی جذباتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial) بھارت کے تقریباً تمام ہی صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے دھرمیندر دیول نے احسن خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ تمھاری مقبولیت اور بڑھے۔ میری طرف سے آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے بہت پیار اور ڈھیروں دعائیں۔ اداکار احسن خان نے دھرمیندر کے اس پیغام کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ احسن خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ دھرمیندر جی آپ بہت شفیق ہیں، ان محبتوں کا شکریہ۔ فلم شعلے میں آپ نے ویرو کا کردار نبھایا تھا جو ہمیشہ سے میرے پسندیدہ کردار ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015