معروف اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے والی 35 سالہ ملائکہ راجپوت اپنے کمرے میں مردہ حالت پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ اور اداکارہ ملائکہ راجپوت جنھیں وجے لکشمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ نہ صرف اداکاری بلکہ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منواچکی تھیں۔ 35 اداکارہ اتر پردیش میں سلطان پور کے سیتا کنڈ علاقے میں اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں جہاں ان کے کمرے سے آج ان کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم کمرے سے کوئی ایسی تحریر یا شواہد نہیں ملے جس سے خودکشی کی وجہ کا تعین ہوسکے۔ اداکارہ بظاہر مطمئن اور خوشگوار زندگی بھی گزار رہی تھیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔ اداکارہ کی والدہ سمرتا سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ صبح اسے اُٹھانے کے لیے تین بار درواز کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب آیا جب کہ کمرے کی لائٹ بھی روشن تھی۔ میں نے کھڑی سے جھانکا تو بیٹی کو چھت سے لٹکا پایا۔ اہل خانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور اداکارہ کو نیچے اتارا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015