بیٹیاں سب کی لاڈلی اور چہیتی ہوتی ہیں اور جب یہ بیٹیاں کسی فلم اسٹار کی ہوں تو لاڈ پیار سے بڑھ کر وہ خود بھی سلیبیریٹی بن جاتی ہیں اور ناز نخرے کس یاسٹار سے کم نہیں ہوتے۔ اس بات کا اندازہ کڑی محنت اور بہت برے دن گزار کر اسٹار بننے والے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کو اُس وقت ہوا جب وہ اپنی بیٹی شورہ کے ساتھ دبئی میں شاپنگ کو گئے۔ شاپنگ میں نواز الدین صدیقی کی بیٹی نے ایک چھوٹا سا بیگ خریدنے کی خواہش ظاہر کی جس پر فلم اسٹار نے کہا کیوں نہیں اور دل میں خوش ہونے لگے کہ بیٹی نے کم خرچہ کرایا ہے۔ لیکن ابھی اپنی اداکاری سے فل بینوں کے ہوش اُڑانے والے نواز صدیقی کے ہوش اُڑنا باقی تھے۔ جب انھوں نے اس چھوٹے سے بیگ کی قیمت دیکھی تو وہ ڈھائی لاکھ بھارتی روپے (تقریباً پاکستانی 8 لاکھ 40 ہزار) تھی۔ اس ’’صدمے‘‘ سے نوازالدین صدیقی کے ہوش اُڑ گئے۔ جس کا اظہار انھوں نے خود ایک انٹرویو میں کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس چھوٹے سے بیگ کی قیمت دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا اور یقین کرے ہوش اُڑ گئے تھے میرے۔ نواز الدین صدیقی نے مزید بتایا کہ میں سمجھا تھا کہ اتنے چھوٹے سے بیگ کی قیمت 20 سے 25 ہزار روپے ہوگی۔ بہرحال جیب خالی کرنے کے علاوہ میرے پاس کوئی اور راستہ نہ تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015