پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی ساتھی اداکارہ طوبیٰ انور کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر شائستہ لودھی نے یوٹیوبر حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے پوڈکاسٹ میں طوبیٰ انور سے کئے گئے انٹرویو کے باعث ہونے والی تنقید پر ان کا دفاع کیا اور اپنی رائے پیش کی۔ دوران انٹرویو اداکارہ و میزبان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اپنے پوڈکاسٹ میں ساتھی اداکارہ طوبیٰ انور کو بہت معصوم پیش کرنے کی کوشش کی، جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تو ایسا کیوں کیا ؟ میزبان کے سوال پر ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جواب دیا کہ میں نے انہیں معصوم دکھانے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ معصوم ہیں، وہ جیسی ہیں میں نے ویسا ہی انہیں دکھایا، میں ان کے والدین کو بھی جانتی ہوں، وہ ایسے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے کا مسئلہ ہے کہ اگر کوئی جائز کام کرے تو بھی اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی کے بارے میں کوئی رائے قائم ہوجاتی ہے تو اسے بدلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے وضاحت دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں کوئی نہیں ہوتی کہ میں لوگوں کو جج کروں، جو مجھ سے جیسے ملے گا میں اس سے بھی ایسے ہی ملوں گی۔ اب اگر ڈاکٹر بشریٰ میرے پوڈکاسٹ میں آئیں گی تو میں انہیں بھی ویسی ہی عزت دوں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015