بھارتی ڈرامہ اداکارہ راکھی ساونت عمران خان کے حق میں بول پڑیں، عمران کی رہائی پر پاکستان آ کر مبارکباد دینے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت نے ایک بار پھر میڈیا کی توجہ اپنی طرف کر لی ہے، لیکن اس بار انہوں نے اپنی توجہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی بنا پر حاصل کی ہے۔ مشہور سوشل میڈیا شخصیت راکھی ساونت ان دنوں متحدہ عرب امارات میں اپنے گانے ’بے بی ڈرامہ کوئین‘ کی لاؤنچ پر موجود تھیں جہاں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بے حد پسند کرتی ہوں۔ راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں پہلی خاتون ہوں جو عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہوں، میں دل سے چاہتی ہوں کہ عمران خان کی جیت ہو اور مجھے یقین ہے کہ وہ کامیاب ہو جائیں گے۔ تنازعات کا حصہ رہنے والی راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ عمران خان کو زبردستی قید میں رکھا ہوا ہے، میں ان کی رہائی کے لیے دعا کرتی ہوں، اگر عمران خان رہا ہو جائیں گے تو میں انہیں مبارکباد دینے پاکستان جاؤں گی۔ ساتھ ہی راکھی نے اس بات کا بھی ارادہ کیا کہ اگر عمران خان کے ووٹرز نے انہیں کامیابی دلوا دی، تو میں دوبارہ عمرہ کرنے جاؤں گی اور ان کے لیے دعا کروں گی۔ واضح رہے راکھی ساونت بگ باس میں اپنے منفرد انداز کی بدولت بھی سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ جبکہ اداکارہ نے گزشتہ سال اسلام قبول کر لیا تھا اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کر لی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015