بھارتی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں ’صبر‘ کو خوبصورت الفاظ میں ییان کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر معنی خیز پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے خلع کی تصدیق سے قبل بھی چند ایسی ہی معنی خیز پوسٹس شیئر کی تھیں جن سے صارفین و مداحوں کو ان کی اور شعیب ملک کی علیحدگی کا اندازہ ہوگیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر بامعنی پوسٹ شیئر کی اور زندگی کے مشکل حالات سے گزرنے والے اپنے مداحوں اور فالوورز کو زندگی میں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی پوسٹ میں صبر کی تعریف بیان کی اور بتایا کہ صبر کرنا کسے کہتے ہیں؟ ثانیہ مرزا کی پوسٹ کے مطابق صبر اسے کہتے ہیں جب آپ اندرونی طور پر تکلیف میں ہوں لیکن دنیا کو اپنا مسکراتا ہوا چہرا دکھا رہے ہوں، صبر اسے کہتے ہیں جب آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہوں لیکن آپ کسی کی نظر میں آنے سے قبل انہیں پونچھ دیتے ہیں۔ ان کی مذکورہ پوسٹ کے مطابق صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو، صبر اللہ پر کامل ایمان رکھنے کا نام ہے کہ سب کچھ ایک دن ٹھیک ہوجائے گا۔ صبر اللہ تعالیٰ کے منصوبوں پر یقین رکھنے کا نام ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015