پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کے بعد اب خوبرو اداکارہ کنزیٰ ہاشمی بھی بھارت کی پنجابی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کنزیٰ ہاشمی جلد ہی بھارت کی پنجابی فلم’حال کی اے؟‘ میں بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔ بھارتی گلوکار جسی گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کنزیٰ ہاشمی کو ٹیگ کرتے ہوئے اس نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس فلم کے پوسٹر کے مطابق، اس فلم میں جسی گِل اور کنزیٰ ہاشمی کے علاوہ کرم جیت انمول، ہوبی دھلیوال، نشا بانو، ستونت کور، سمیر ماہی اور پاکستانی اداکار ہنی البیلا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران عباس کی بھارتی فلم کا ٹریلر جاری فلم’حال کی اے؟‘ کے پروڈیوسر رجوندر سنگھ، طیب مدنی اور امن پریت سنگھ ہیں جبکہ اس کی کہانی امان سدھو نے لکھی ہے۔ اس فلم کی کہانی کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے کہ کہانی کس طرح کی ہوگی۔ فلم کے پوسٹر کے مطابق، یہ فلم رواں سال 15 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ یاد رہے کہ کنزیٰ ہاشمی سے قبل عمران عباس نے بھارتی پنجابی فل’جی وے سونیا‘ میں کام کیا ہے جسے آج سینما گھروں میں ریلیز کر دیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015