معروف ڈراما و فلم لکھاری اور شاعر خلیل الرحمان قمر نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ خلیل الرحمان قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انشاللہ! میں اگلی بار الیکشن لڑوں گا۔ انشاللہ اگلی بار میں الیکشن لڑوں گا — Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) February 14, 2024 ڈرامہ نگار کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ سر! آپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نشست سے الیکشن لڑیں گے؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کی حامی بھری۔ اُنہوں نے اپنی اگلی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگلی بار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے میں اُس پیار کے صدقے۔ خلیل الرحمان قمر نے ملک کی ترقی میں کھڑی رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ بندی، برادری ازم، مہنگے انگلش اسکول اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت کی وجہ سے میرا ملک ترقی کی طرف گامزن نہیں ہورہا۔ واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92، ن لیگ نے 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور الیکشن ہارنے والے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015