ابھرتے ہوئے اداکار اور ماڈل خاقان شاہنواز کی جانب سے اپنی آئی بروز (بھنویں بنانا) کی ویڈیو شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن لکھا کہ دوسری سلائیڈ میں نظر آنے والے شخص وہ نہیں ہیں۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کی دوسری سلائیڈ میں ان کی ہی آئی برو بنوانے کی ویڈیو تھی، جس میں ایک خاتون ان کی بھنویں سیٹ کرتی دکھائی دیں۔ اداکار نے بھنویں بنوانے کے بعد کچھوائی گئی تصویر بھی شیئر کی اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ بعض صارفین نے ان کی جانب سے آئی برو بنوانے کے عمل کو خواتین کا کام قرار دیا اور ان کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکی بھنویں بنوا رہی ہے۔ بعض افراد نے ان کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ان کی ہدایت کی دعا بھی کی جب کہ کچھ افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے نظر بد سے محفوظ رہنے کی دعائیں بھی کیں۔ خیال رہے کہ خاقان شاہنواز ماضی میں خود انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں ان کی گوری رنگت، دراز قد اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے فائدہ ملا اور انہیں آسانی سے شوبز میں کام ملنے لگا، انہیں محنت نہیں کرنی پڑی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015