پاکستانی اداکار وہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری اچھی انڈسٹری نہیں ہے اسی لیے میں نہیں چاہتا کہ بیٹا اداکاری میں آئے۔ سوشل میڈیا پر یاسر حسین کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انھیں پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔ میزبان کے ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری اچھی انڈسٹری نہیں ہے، میں نہیں چاہتا میرا بیٹا اس انڈسٹری میں آئے، اگر وہ آگیا تو میں اسے کسی چیز سے نہیں روکوں گا لیکن میرا دل نہیں ہے کہ وہ اداکار بنے۔ یاسر حسین نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے میزبان سے سوال کیا کہ آپ بتائیں ہماری انڈسٹری میں کام ہورہا ہے؟ یہ کوئی کام ہے؟ ایک اداکار کا کام کیا ہوتا ہے؟ایک اداکار کا کام اچھی اداکاری کرنا ہے، شوبز کی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا ہے لیکن ہماری انڈسٹری میں آپ کو مسلسل برا کام ہی آفر ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹی وی کے ہٹ ڈرامے ہیں وہ کہاں اچھے ہیں؟ ایک 25 قسطوں کا ڈرامہ ایک اداکار کو دکھایا جاتا ہے لیکن وہ 40 قسطوں تک چلتا ہے تو ایسا ڈرامہ کیسے ایک اچھا ڈرامہ ہوسکتا ہے؟ یاسر حسین نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈرامے پوری دنیا میں نہیں دیکھے جارہے، اگر بھارت میں دیکھے جاتے ہیں تو اس لیے کہ ان کے پاس گھٹیا معیار کے ڈرامے ہیں، اس لیے جہاں اپنے اچھے ڈرامے نہیں وہ لوگ ہمارے ڈرامے ضرور دیکھ رہے ہیں۔ اداکار نے میزبان سے کہا کہ آپ بتائیں کیا ہمارے ڈرامے کورین ، ایرانی نہیں دیکھ رہے ہیں؟ حالانکہ ہم اس زبانی تبدیلی کو دور کرکے بھی ان کے ڈرامے دیکھ رہے ہیں، ہمارے ڈرامے انگلینڈ، امریکا میں وہ لوگ جن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ان کا کام اپنے بچوں کو بس اردو سکھانا ہے، وہ ضرور ہمارے ڈرامے دیکھ رہے ہیں۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015