این اے 43 ٹانک کے پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے دوران کوٹ اعظم مڈل اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کا واقعی پیش آیا ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق 20 سے 25 مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے بعد پولنگ فوری طور پر روک دی گئی ہے۔ فی الحال ووٹرز کی آمد رک گئی ہے تاہم پولنگ عملہ موجود ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سےایک حملہ آور کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی کلئیرنس کاعمل جاری ہے۔ مقامی ذرائع کےمطابق کل سےنامعلوم افرادکی طرف سےاہل علاقہ کوپولنگ میں حصہ نہ لینے کا کہا جا رہا تھا۔ پولنگ اسٹیشن پر11 بجکر 30 منٹ پر حملہ کیا گیا ، اس وقت تک 275 ووٹ پول ہو چکے تھے۔ مردوں کے لیے مختص اس پولنگ سٹیشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 954 ہے۔ اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مفتی اسد محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ مولانا اسد محمود سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔ واضح رہے جے یو آئی ایف کے امیدوار مولانا اسد محمود نے این اے 43 کے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ڈی آئی خان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی بنا پر 6 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015