شمالی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارجاں بحق،2 زخمی ہوگئے۔ پولیس گاڑی کو حادثہ میرعلی میران شاہ روڈ پر پیش آیا۔ پولیس نے 2 اہلکاروں کے جاں بحق اور 2 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ ٹریفک حادثے میں زخمی اہلکار میران شاہ اسپتال منتقل کردیے گئے۔