ہری پور: مسافر بس کھائی میں گرگئی،7 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے سربروٹ میں مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل خانپور میں پیش آیا ، ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ حادثے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں بچے اور خواتین بھی سوار تھے۔ حکام نے کے مطابق مسافر بس ہری پور سے راولپنڈی جارہی تھی۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔