پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بھارتی میڈیا پر ویڈیو انٹرویو کے دوران میزبان نے سارہ خان سے سوال کیا کہ وہ کس بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اس پر سارہ خان نے سلمان خان کا نام لیا۔ دوران انٹرویو میزبان نے سارہ خان سے سوال کیا کہ آپ جب انڈسٹری میں آئیں اس وقت کس اداکار یا اداکارہ کو آئیڈیلائز کیا تھا ؟ سارہ خان نے کہا کہ ایسا نہیں تھا میں کسی کو آئیڈیلائز کرکے انڈسٹری میں نہیں آئی لیکن میں ایک چیز سوچ کر انڈسٹری میں آئی تھی کہ ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ فلم ضرور کروں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں میرے کئی مداح ہیں، میں بھارت کے ڈرامے نہیں دیکھتی لیکن میرے شوہر فلک بھارت کے سارے شوز دیکھتے ہیں، وہ انڈین موویز اور ڈراموں کے بہت بڑے فینز ہیں۔ سارہ خان نے مزید کہا کہ بھارتی فلموں کے فین تو سب ہی ہیں، ہم بچپن سے ہی شاہ رخ خان ، سلمان خان ، ریتھک روشن کی فلمیں دیکھتے آرہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015