مقبول اداکارہ سجل علی کی اپنی ہی تعریف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگ ان کا مذاق اڑاتے دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر سجل علی کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں سمیت اپنی پسندیدہ شخصیت سے متعلق بھی بات کرتی دکھائی دیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں سجل علی نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی بھی اچھا دوست نہیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتیں۔ شوبز انڈسٹری میں پسندیدہ شخصیت کے سوال پر سجل علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیورٹ ہیں، جس پر لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا اور لکھا کہ اب اداکارہ واقعی صرف اپنی فیورٹ رہی ہیں، باقی کوئی بھی انہیں پسند نہیں کرتا۔ کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ سجل علی پہلے اچھی باتیں کرتی تھیں لیکن اب کچھ عرصے سے وہ دیگر اداکاروں کی طرح فالتو باتیں کرنے لگی ہیں۔ جہاں صارفین نے اداکارہ کو اپنی ہی تعریفیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ دراصل خود شناسی ہی سب سے اہم چیز ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015