مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان کے نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’جان جہاں‘ میں وہ خاتون ہونے کے باوجود ہیرو جب کہ حمزہ علی عباسی ہیروئن کی طرح دکھائی دیں گے۔ ’جان جہاں‘ کو چند ماہ سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب تک اس کی 20 سے زائد قسطیں نشر کی جا چکی ہیں، اسی ڈرامے سے حمزہ علی عباسی نے چھوٹی اسکرین پر واپسی بھی کی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور تقریبا ساڑھے تین سال بعد انہوں نے شوبز میں واپسی کی۔ حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں’جان جہاں’ سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں مذکورہ ڈرامے میں کام کی پیش کش پہلی بار 2018 میں ہوئی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مذکورہ ڈراما 2018 میں کیوں نہیں بن پایا لیکن انہیں پہلی بار 6 سال قبل ڈرامےمیں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے اسکرپٹ پڑھتے ہی کام کی حامی بھرلی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں شوٹنگ کے پہلے دن معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ حمزہ علی عباسی کو کاسٹ کیا گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرکے اچھا لگ رہا ہے، اب دونوں تبدیل ہوچکے ہیں، اب نہ صرف ان کی شادیاں ہوچکی ہیں بلکہ ان کے بچے بھی ہوچکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے بتایا کہ ’جان جہاں‘ کی کہانی میں مزید تبدیلیاں آئیں گی اور دیکھنے والے حیران ہوں گے، ڈرامے میں ایک طرح سے وہ ہیرو جب کہ حمزہ علی عباسی ہیروئن کے طور پر دکھائی دیں گے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے دلیل دی کہ وہ اس لیے خود کو ہیرو کہ رہی ہیں، کیوں کہ ڈرامے میں وہ ہر وقت حمزہ علی عباسی کو بچاتی دکھائی دیتی ہیں۔ ’جان جہاں‘ کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں، اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے جب کہ ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
- گائے پاگل ہو گئی، وائرس چاروں طرف پھیل گیا،احتیاط کریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015