معروف بھارتی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ تین سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے۔ سال 2013ء میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ سے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن میں دہلی کے ایک پائلٹ سے شادی کرلی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونم باجوہ نے رکشیت اگنی ہوتری نامی پائلٹ سے شادی کی اور اُنہوں نے اپنی شادی کو گزشتہ تین سالوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔ ’ریڈ اِٹ، Reddit‘ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سونم باجوہ نے سال 2020 میں 23 ستمبر کو پائلٹ رکشیت اگنی ہوتری سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک کمپنی بھی ہیں جس میں یہ دونوں پارٹنرز ہیں۔ سونم باجوہ کی خفیہ شادی کی خبر نے اُن کے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا ہے، سونم کی خفیہ شادی سے متعلق Reddit کی پوسٹ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔ دوسری جانب سونم باجوہ اور اُن کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک خفیہ شادی کی خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ سونم باجوہ کا شمار بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔ سونم باجوہ نے پنجابی فلم انڈسٹری کے علاوہ ہندی، تیلگو اور تامل انڈسٹریز میں بھی کام کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015