اداکارہ ثنا نواز نے کہا ہے کہ تنقید شوبز شخصیات کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے، لوگ ان کے ہر اچھے یا برے کام پر تنقید کرتے ہیں اور اداکاروں کو اسے زندگی کا حصہ سمجھنا چاہئیے۔ حال ہی میں ثنا نواز نے ایک مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کی پہلی فلم سنگم تھی لیکن انہیں یہ دل آپ کا ہوا اور ریشماں میں اپنے کردار بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں فلموں کے علاوہ انہیں ڈراموں میں ادا کیے گئے اپنے بعض کردار اچھے لگتے ہیں جب کہ رنگریزا میں ان کا کردار بہت مختلف تھا۔ ثنا نواز کے مطابق انہیں شروع سے ہی شوبز میں آنے کا شوق تھا لیکن انہیں یہ یاد نہیں کہ انہیں اداکاری کرنے کا شوق کیسے ہوا؟ ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ مصروفیات کے باوجود صحت مند زندگی کے لیے روزانہ جم جاتی ہیں اور بچوں کے ساتھ اسپورٹس بھی کھیلتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کی کوچ بھی ہیں، وہ بڑے بیٹے کو جو کہ 12 سال کا ہے، انہیں جوڈو سکھاتی ہیں جب کہ چھوٹے بیٹے کو فٹ بال سکھاتی ہیں۔ ثنا نواز کے مطابق وہ فٹنیس کے لیے جم جانے سمیت ہیوی بائیک بھی چلاتی رہتی ہیں، وہ اپنی صحت کے حوالے سے کسی طرح کا کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہتیں۔ پروگرام کے دوران ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تنقید اداکاروں کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے، انہیں ہر اچھے اور برے کام کے باوجود اسے برداشت کرنا پڑتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015