پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے بار بار مرگی کے دورے پڑنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں مرگی اور چھوٹی عمر میں سیدھا ہاتھ ٹوٹ جانے کا انکشاف کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد میری طبیعت بہت بگڑ گئی تھی، میں 4 سے 5 دن تک کوما میں چلی گئی تھی اس دوران مجھے وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا، ہوش میں آنے کے بعد میں شدید کمزوری کے باوجود سوشل میڈیا پر پوسٹ، تصاویر یا ویڈیوز لگا دیتی تھی جس کے بعد ہزاروں انجان لوگ دعائیں دیتے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے تھے، جس پر بہت اچھا محسوس کرتی تھی لیکن سوشل میڈیا پر بھی ہر چیز کی ایک حد ہونی چاہیے۔ دوران انٹرویو اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 5 سال کی عمر میں گرنے کے باعث میرا سیدھا ہاتھ ٹوٹ گیا تھا، اس کے بعد مرگی کے دورے پڑنے لگے تو اسی ہاتھ پر اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میرا سیدھا ہاتھ ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتا، یہی وجہ ہے کہ میرے سیدھے ہاتھ سے نوالہ بھی نہیں بنتا، اب اگر کبھی بھی میں انٹرویو کے دوران کچھ الٹے ہاتھ سے کھالوں تو لوگ مجھے گندی گندی گالیاں دیتے ہیں جس کے بعد میرے بیٹے مجھے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ ماں پلیز ! آپ سوشل میڈیا پر کھانا کھانے کی ویڈیو نہ ڈالا کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015