شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے مایوں کے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق خبردار کردیا۔ ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ مایوں کی دلہن بنی ہوئی ہیں اور کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ مداحوں کے نام ایک پیغام بھی لکھا جس میں اُنہوں نے اپنی شادی سے متعلق مداحوں کی غلط فہمی کو دور کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ میری شادی نہیں ہے، میں اگلے ہفتے، اگلے ماہ یا رواں سال تک شادی نہیں کروں گی لہٰذا کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوئیں۔ ماورا حسین نے تصاویر کی حقیقت سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر میں نے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران لی تھیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران ماورا حسین سے سوال کیا گیا تھا کہ انہیں شادی کے لیے کیسا لڑکا پسند ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ جو میرا شوہر بنے گا اس میں یہ خوبی ہونی چاہیے کہ وہ سب کی عزت کرے اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے میری والدہ کی پسند لازمی ہے اگر انہیں لڑکا پسند آیا تو اس کا مطلب مجھے بھی پسند ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
- گائے پاگل ہو گئی، وائرس چاروں طرف پھیل گیا،احتیاط کریں
- کھانے میں اوپر سے نمک چھڑکنا جان لیوا ہو سکتا ہے: نئی تحقیق میں انکشاف
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015