بھارتی نارکوٹکس کنٹرول نے 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں فلم پروڈیوسر کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 ہزار کروڑ کی مبینہ منشیات اسمگلنگ میں فلم پروڈیوسر جعفر صادق کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملزم جعفر صادق نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے لیے کام کیا اور 4 فلمیں بنائی ہیں، این سی بی کو گزشتہ 4 ماہ سے ملزم کی تلاش تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منشیات اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس نے اب تک بھارت سے ان دونوں ممالک میں 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگل کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملزم نے 45 مرتبہ 3500 کلو ایفی ڈرین بیرون ملک بھیجی، ملزم کی گرفتاری چنئی میں دو ٹرین مسافروں سے 180 کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہونے کے بعد عمل میں آئی، ملزمان نے یہ منشیات سری لنکا اسمگل کرنا تھی۔ رپورٹ کے مطابق چنئی میں جن ٹرین کے دو مسافروں سے 36 کلو منشیات برآمد کی گئی وہ دونوں میاں بیوی ہیں جب کہ برآمد کی جانے والی منشیات میں آئس بھی شامل ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015