سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی پنجاب کے شہر بہاول پور میں برقع پہن کر سہیلیوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے برقع میں ملبوس اداکارہ کی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ماہرہ خان کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔ تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو دوستوں کے ہمراہ نہ صرف رکشے کی سواری کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ انہیں بازار میں خریداری بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ماہرہ خان کے ہمراہ دیگر دوست بات کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اداکارہ کوئی بھی بات کرنے سے گریز کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان کو پیسوں سے بنا ہار بھی پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ وہ اپنی بلو باجی کے ہمراہ بہاول پور گھوم رہے ہیں۔ ویڈیوز میں ماہرہ خان کی جانب سے خاموشی اختیار کیے جانے پر اور ان کی جانب سے برقع پہننے پر انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے، تاہم اداکارہ نے خود بھی چند دن قبل بہاول پور میں موجودگی کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Babar Zaheer (@iambabarzaheer) اداکارہ نے انسٹاگرام پر بہاول پور میں موجودگی کی جو تصاویر شیئر کی تھیں، ان میں ایک تصویر میں اداکارہ کو برقع میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ برقع میں بہاول پور میں کیوں موجود تھیں، تاہم افواہیں ہیں کہ وہ اپنی پہلی نیٹ فلیکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی شوٹنگ کے لیے وہاں موجود تھیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015