پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے ہمشکل ٹک ٹاکر یاسر عمار سے ملاقات کرکے اُن کی خواہش پوری کردی۔ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر حمزہ علی عباسی کی پیروڈی کرکے مشہور ہونے والے ٹک ٹاکر یاسر عمار کو سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ اداکار سے غیرمعمولی مشابہت رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک پر جب پہلی بار یاسر عمار کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو صارفین اُنہیں حمزہ علی عباسی سمجھ بیٹھے تھے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اداکار کے ہمشکل یا اُن کے بھائی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی چینلز نے یاسر عمار کے انٹرویوز بھی کیے تھے، ان انٹرویوز میں یاسر عمار نے حمزہ علی عباسی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور بالآخر اب اداکار نے اپنے ہمشکل کی یہ خواہش پوری کردی ہے۔ حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے یاسر عمار سے ملاقات کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز ٹک ٹاکر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔ حمزہ علی عباسی سے ملاقات کے دوران ٹک ٹاکر یاسر عمار نے اُنہیں اپنا پسندیدہ اداکار اور بھائی قرار دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکار اور ٹک ٹاکر کی ویڈیوز دیکھ کر اُنہیں ایک دوسرے کا آئینہ کہا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ دونوں جڑواں ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015