خیبرپختونخوا حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کے پی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کردی ہے، اب ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے اوورسیز پاکستانی بذریعہ ای میل درخواستیں دے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز کو آگاہ کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، پاکستانی سفارتی مشنز کی جانب سے کے پی حکومت کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔ دستاویزات کے نقول کی تصدیق کے بعد تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا جائے گا اور لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ شخص کے حوالے کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید اوورسیز پاکستانیوں کا مطالبہ تھا، کے پی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید سے وقت کی بچت ہوگی، اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015