اکثریت کی رائے ہے کہ شادی کے طویل عرصے بعد کچھ جوڑے ایک دوسرے سے مشابہ نظر آنے لگتے ہیں اور چاہے پھر یہ مشابہت عادتوں کی ہو یا چہرے کے خدوخال کی۔ کچھ شادی شدہ جوڑوں میں بہت سی باتیں یکساں ہوسکتی ہیں جب کہ کچھ جوڑے تو چہرے سے بھی ایک جیسے ہی لگنے لگتے ہیں۔ اس حوالے سے سائنسی ماہرین کیا رائے رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شریک حیات سے مشابہت کی ایک وجہ مردوں یا عورتوں کا اپنی والدہ اور والد جیسے شریک حیات کی خواہش کرنا ہے، چاہے پھر یہ مشابہت عادتوں میں ہو یا ظاہری شخصیت میں ہو۔ ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کی اکثریت شریک حیات کے لیے اپنے والدین میں سے متضاد جنس کے مشابہ انتخاب کی خواہشمند ہوتی ہے۔ امریکی ماہر نفسیات رابرٹ زنجونک نے اپنی شادی سے لے کر 25 سالہ ازدواجی زندگی کے دوران لی گئی تصویروں کے ذریعے ثابت کیاکہ ایک ایسا جوڑا جو چاہے ظاہری طور پر شادی کے وقت ایک جیسا نہ ہو لیکن گزرتے برسوں بعد حیران کن طور پر ایک جیسا لگنے لگتا ہے۔ سائنسی ماہرین کے مطابق ایک دوسرے سے مشابہ نظر آنے کی وجہ شریک حیات کے ساتھ تجربات، کیفیات اور جذبات کا تبادلہ بھی ہوسکتا ہے، اس دوران آپ کا ساتھی چونکہ آپ کی ہر خوشی اور ہر غم کا ساتھی ہوتا ہے اس لیے آپ کی باڈی لینگویج اور گفتگو میں بھی مشابہت نظر آنے لگتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ تجربات میں اکثر جوڑوں میں چہرے پر جھریاں بھی ایک ہی جگہ پر پڑتے دیکھی گئی ہیں۔ ایک مطالعے کے مطابق ہم ایک ایسے شخص کی جانب جلد متوجہ ہوجاتے ہیں جو دکھنے میں ہم جیسا ہو اور اس نظریے کو کہا جاتا ہے جس کے تحت کہا جاتا ہے کہ ایک جیسے دکھنے والے ساتھی سے ہم آہنگی جلد پروان چڑھتی ہے جس کے باعث اکثر جوڑوں کی اولادوں میں یہی مماثلت دیکھی جاتی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسا جوڑا جو کئی عرصے سے ایک ساتھ رہ رہا ہو وہ ایک ہی جیسا مدافعتی نظام رکھتا ہے، اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ایک جوڑا عادتوں اور مشاغل کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015