انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جہاں 10 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ مُلن پور میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان کھیلے گئے میچ کو دیکھنے کے لیے پنجاب کنگز کی مالک پریتی زنٹا سٹیڈیم میں موجود تھیں جبکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اُن کے مالک شاہ رخ خان بھی دکھائی دیے۔ شاہ رخ خان کو ایڈن گارڈنز میں سفید ٹی شرٹ اور کالے چشمے پہنے ہوئے دیکھا گیا جبکہ پریتی زنٹا سفید کرتی اور سرخ پھلکاری دوپٹے میں ملبوس نظر آئیں۔ سنیچر کو دونوں سپرسٹارز کو ٹی وی پر دیکھ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مداح شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کو ایک ساتھ دیکھنے کی آرزو کر رہے ہیں۔ اس بارے میں ایکس صارف انجلی نے اپنی پوسٹ میں ویر زارا فلم کی جِف شیئر کی اور لکھا کہ ’ابھی پریتی زنٹا اور شاہ رخ خان ایسے لگ رہے ہیں۔‘
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015