سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں سابقہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کردیا۔ ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں۔ منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر ثانیہ مرزا آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہورہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے مدمقابل کانگریس پارٹی ثانیہ مرزا کو انتخابی دنگل میں اتارنے پر غور کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب گزشتہ روز کانگریس سینٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لئے اجلاس منعقد کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام بھی زیر غور لایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ انتخابات میں امیدوار کے لئے ثانیہ مرزا کا نام سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے تجویز کیا ہے۔ محمد اظہر الدین، ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے شوہر محمد اسد الدین کے والد ہیں۔ دونوں سابق کھلاڑیوں کے درمیان قریبی خاندانی تعلقات ہیں۔ دوسری جانب سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ کانگریس ثانیہ مرزا کی شہرت اور مقبولیت کو استعمال کرتے ہوئے حیدرآباد میں قدم جمانا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ کانگریس جماعت حیدرآباد سے آخری بار 1980ء میں رکن پارلیمنٹ کی نشست پر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015