پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے برطانوی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حریم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں برطانیہ کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کا حصہ بن گئی ہوں، بہت جلد اس سیاسی پارٹی کا نام بتاؤں گی لیکن فی الحال! صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ میں نے مذکورہ سیاسی پارٹی کی درخواست پر ہی اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ٹک ٹاکر نے کہا کہ پارٹی کے سینیئر رہنما نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ مجھے برطانیہ میں ہونے والے آئندہ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیں گے جبکہ پاکستانی عوام چند ماہ میں مجھے برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں چند سالوں میں برطانیہ سے الیکشن جیت کر برطانوی پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے عوام کے حق کے لیے اپنی آواز بلند کروں گی۔ حریم شاہ نے کہا کہ مجھے برطانوی سیاسی پارٹی میں اس لیے شامل کیا گیا کیونکہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیات میں شامل ہوں اور یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو سوشل میڈیا اور سماجی کاموں میں زیادہ فعال ہوں۔ ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد انسانی حقوق کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ کام کررہی ہوں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015