ایمازون کے بانی جیف بیزوز ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن چکے ہیں آج کل اپنے بیٹے کی شادی کی پرتعیش تقریبات کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والے ایشیاء کے امیر ترین شخص بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے گیارہویں بڑے دولت مند شخص ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص بن چکے ہیں جن کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے جب کہ اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک 2024ء میں 31 ارب ڈالر کے نقصان کے بعد 198 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص قرار دیئے گئے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس سے پتا چلا ہے کہ لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ 179 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ چوتھے امیر ترین شخص ہیں، مائیکرو سافٹ کی بانی بل گیٹس کی دولت 150 ارب ڈالر ہے یوں وہ اس لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایمازون کے حصص کی قیمت میں اس سال 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ٹیسلا کی قیمت میں 24 فیصد کمی آئی ہے، اس ماہ کے شروع میں ایمیزون کے 8.5 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے کے باوجود بیزوز 9.56 فیصد حصص کے ساتھ ای کامرس کمپنی میں سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں جب کہ ایلون مسک کا ٹیسلا میں تقریباً 20 فیصد ایکویٹی حصص ہے، جنوری میں ایک امریکی عدالت نے ٹیسلا کے معروف زمانہ کیس میں ایلون مسک کو 55.8 بلین ڈالر جرمانہ کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015