حال ہی میں انتہائی پیچیدہ ’کالر بون‘ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ساتھ ہونے والے 8 قبل ٹریفک حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا اور ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کے ڈرائیور تیز گاڑی چلا رہے تھے۔ اپنی سرجری سے قبل عائشہ عمر نے نادیہ خان اور اعجاز اسلم کے رمضان ٹرانمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی سرجری سے متعلق تفصیلاً گفتگو کی۔ عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ ایک دکان کی اوپننگ ایونٹ کے لیے اُس وقت حیدرآباد جارہی تھیں، وہ ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کی گاڑی میں جارہی تھیں اور انہی کے ڈارئیور بہت تیز گاڑی چلا رہے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ’سڑک ٹوٹی ہوئی تھی اور اظفررحمٰن کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا، میں انہیں روک رہی تھیں کہ آہستہ گاڑی چلائیں لیکن بات نہیں سنی اور میں نے بھی کچھ نہیں کہا۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ان کی یہ غلطی تھی کہ چونکہ وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں اس لیے انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا، جب حادثہ ہوا تو وہ سامنے والی سیٹ سے ٹکرائیں جس کی وجہ سے ان کے کندھے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ عائشہ عمر نے کہا کہ ٹریفک حادثے کے واقعہ کے بعد اب وہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ باندھتی ہیں چاہے گاڑی 15 کلو میٹر کی رفتار پر ہی کیوں نہ چل رہی ہو۔ ادکارہ نے بتایا کہ ڈرائیور بہت تیز گاڑی چلا رہا تھا، اس دوران سڑک پر بہت بڑا ہول تھا جس سے بچنے کی کوشش میں ایک ٹرک اچانک ان کی گاڑی کے سامنے آگیا، گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہوئی اور حادثہ ہوگیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ’کسی نے ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کیا، ٹرک نے انڈیکیٹر نہیں دیا، میں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی، جو میری غلطی ہے، آپ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں‘۔ یاد رہے کہ 15 مارچ کو اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف تھا ہے کہ یکم رمضان کو ان کی سرجری کردی گئی ہے، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کئی سالوں تک علاج اور تھیراپی کروانے کے بعد بھی ہڈیاں نہیں جڑیں، کئی سالوں تک درد اور تکلیف برداشت کرنے کے بعد ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب بہتر محسوس کررہی ہوں‘۔ عائشہ عمر نے بتایا تھا کہ ان کے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا گیا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی: وزیراعظم
- سفید موزوں کے داغ دھبے دور کرنے کا آسان طریقہ
- زیتون کے تیل کا ایک اور بڑا فائدہ سامنے آگیا
- 9 مئی کو اقتدار پرستوں نے وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا: مریم نواز
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: آئی ایس پی آر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015