خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپورکی زیرصدارت محکمہ صحت کااجلاس وزیراعلی ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اگلے چار مہینوں میں یہ سروس عملاً شروع کرنےکے لئےضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ اجلاس میں صوبے کےگنجان آبادعلاقوں کے لئے تمام طبی سہولیات سےآرائستہ ایمرجنسی موٹربائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج کو یقینی بنانے کےلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنےکا بھی فیصلہ ہوا ۔ سرکاری ہسپتالوں میں پیسٹھ برس سے زائدبزرگ شہریوں کے لئے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنےکا بھی فیصلہ ہوا،ہرتین ماہ میں مفت چیک اپ ہوسکے گا۔ وزیراعلی نےہدایت کی کہ صوبے کےبنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکزصحت میں الٹراساونڈ، آپریشن تھیٹر اورگائنی سروسز کی فراہمی کےلئے اقدامات کئے جائیں، ان مراکزمیں ڈاکٹروں سمیت تمام متعلقہ اسٹاف کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلی نے حکم دیا کہ صوبے میں ایک مہینے میں نئی مربوط ہیلتھ پالیسی تیار کی جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015