خبردار لڑکیاں بیرونی ملک شادی نہ کریں، صنم جنگ آبدیدہ

معروف پاکستانی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے ملک سے باہر شادی کرنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ حال ہی میں صنم جنگ نے میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور پاکستان سے امریکا منتقل ہونے کے بارے میں بات کی۔ اس شو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں صنم جنگ کنواری لڑکیوں کو شادی کرنے سے متعلق اہم مشورہ دے رہی ہیں۔ صنم جنگ نے کہا کہ جو لڑکیاں ملک سے باہر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، میں ان کو یہی مشورہ دوں گی ملک سے باہر شادی نہیں کرنا، کبھی بھی پاکستان چھوڑ کر مت جانا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے، شادی کرکے سکون سے یہاں ہی رہو کیونکہ اگر بیرون ملک جاو گی تو وہاں ا?پ کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت ہر کوئی یاد ا?ئے گا۔ صنم جنگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں تو ہمیں وہ لوگ بھی یاد ا?تے ہیں جن سے ہم نفرت کرتے ہیں یا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔ جولائی 2023 میں صنم جنگ اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور رواں سال کی شروعات میں انہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ رو رہی تھیں۔ صنم جنگ نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں رہنا بہت مشکل ہے، یہاں ہمیں اپنے پیاروں کی بہت یاد آتی ہے لیکن ہم جلدی ان سے ملاقات بھی نہیں کرسکتے۔