شاہ رخ خان بیٹی کے معاملے میں میدان میں آگئے

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے مبینہ طور پر اپنی آنے والی فلم میں 2 بلین روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کی ہے جس میں ان کی بیٹی سہانا خان کو بڑے پردے پر ڈیبیو کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان 2025 میں ریلیز ہونے والی ’کنگ‘ کے ساتھ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں، جس کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش نے کریں گے۔ فی الحال، فلم پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے جس میں کنگ خان کی بیٹی سہانا بھی اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی، جو کہ ان کے ڈیبیو کے بعد پہلی بڑی اور انتہائی متوقع فلم تصور کی جارہی ہے۔ فلم کے حوالے سے حالیہ رپورٹ کے مطابق فلم ‘کنگ’ کا بجٹ 200 کروڑ روپے ہے جو کہ ایک شاندار ایکشن فلم کے طور پر تسلیم کی جارہی ہے اور خاص طور پر یہ فلم انڈسٹری میں سہانا خان کی شاندار انٹری کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہوگی اور پانچ ماہ تک جاری رہے گی والےتاہم میکرز 2025 کے آخر میں ‘کنگ’ کا پریمیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ کنگ ایک پرجوش ایکشن فلم ہے، جس کے لئے ایک سال سے پری پروڈکشن پر کام جاری ہے تاکہ فلم کے تمام پہلوؤں کا صحیح طریقے سے فلمایا جاسکے۔