بالی ووڈ کے سینئر اداکارعامرخان نے جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ اداکار عامرخان کی سیاسی جماعت کی تشہیری مہم کی جعلی ویڈیو سامنے آگئی، جس کے بعد عامر خان کے دفتر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔ عامر خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اداکار نے اپنے 35 سالہ فلمی کیرئیر کے دوران کبھی کسی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں، عامرخان نے ماضی میں متعدد بار عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی مہم میں حصہ لیا ہے تاہم ان کی کبھی بھی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سراسر جعلی ہے، عامر خان نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے اور جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے سائبر کرائم سیل ممبئی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ ( اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیو میں عامرخان کے 10 سال پرانے ٹی وی شو کے کلپس استعمال کیےگئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015