پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے ہالی ووڈ اداکار رائن گوزلنگ سے موازنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ علی رحمٰن خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اس شو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ’کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ آپ کی شکل رائن گوزلنگ سے بہت ملتی ہے، کیا کبھی کسی نے آپ سے ایسا کہا؟ علی رحمٰن خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’نہیں، مجھے یہ آج پہلی بار آپ نے بتایا ہے کہ میری شکل رائن گوزلنگ سے ملتی ہے لیکن اگر کسی کو ایسا لگتا ہے تو یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے کیونکہ رائن گوزلنگ بہت کامیاب اداکار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی کبھی یہ بات نوٹ نہیں کی اور آج سے پہلے مجھے کبھی کسی نے ایسا کہا بھی نہیں۔ علی رحمٰن خان نے مزید کہا کہ رائن گوزلنگ میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں اور مجھے بہت خوشی ہوگی اگر مجھے ان سے ملنے کا موقع ملے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ سنجیدہ کردار بڑے اچھے انداز میں ادا کرتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015