پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور 21 اپریل 2024 کو ہونے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے امیدوار سید اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) باجوڑ بخت منیر نے تحصیل ماموند میں پیپلز پارٹی کے رہنما پر حملے کی تصدیق کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما پر حملہ اس وقت کیا گیا جب کہ وہ جلسہ سے خطاب کے بعد واپس خار آرہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے اخونزادہ چٹان محفوظ رہے۔ ریجنل پولیس افسر (آر پی او) مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ اخونزادہ چٹان دھماکے میں محفوظ رہے، علاقہ ماموند میں بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں 21 اپریل کو ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان انتخابی مہم پر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ 2015 میں بھی باجوڑ ایجنسی میں اخونزادہ چٹان کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس میں بھی وہ محفوظ رہے تھے۔ یہ دھماکا اس وقت ہوا تھا کہ جب کہ اخونزادہ چٹان کا قافلہ تحصیل خار سے گذر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے قافلے میں موجود گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015