بالی وڈ فلموں کے ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے پاکستانی اداکار عمران عباس کی بالی وڈ فلموں کی پیشکش کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی میں شرکت کے دوران عمران عباس نے پاکستانی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فلمز میں کام نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، اسکرپٹس کا سمجھ نہ آنا، فلم کا معاوضہ یا پھر وقت یا پھر ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ یہاں لگتا ہو کہ میں فلم مٹیریل نہیں ہوں۔ دوسری جانب انہوں نے بالی وڈ فلموں کی پیشکش پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کئی برس قبل ہی بھارت سے فلمز کی پیشکش آنے لگی تھیں، مجھے بھارت سے جن فلموں کی پیشکش ہوئی تھی ان میں پہلی پیشکش راج کمار کی طرف سے ہوئی تھی جس کا کانٹریکٹ میں نے سائن کیا تھا، سنجے لیلیٰ بھنسالی کی طرف سے گزارش، رام لیلیٰ کی آفر ہوئی، عاشقی 3 کا سب ہی کو پتا ہے۔ عمران عباس نے کہا تھا کہ اس قصے کو میں نے اتنی بار میڈیا پر بتایا ہے کہ میں خود بھی بور ہوچکا ہوں اور اب یہ بار بار بتانا اچھا بھی نہیں لگتا۔ اس کے بعد اب بالی وڈ فلموں کے ناقد کے آر کے نےعمران عباس کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ ایک ویڈیو میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی اداکار بھارتی فلموں میں کام کرتے تھے اس وقت عمران عباس مہیش بھٹ سے آکر ملتے تھے، مہیش بھٹ کی فلم میں انہوں نے کام بھی کیا، اب عمران عباس نے کہا ہے کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم رام لیلا، عاشقی تھری کی پیشکش ہوئی اس کےبعد سے ہی عمران عباس کو ٹرول کیا جارہا ہے۔ کمال راشد نے دعویٰ کیا کہ عمران عباس بالی وڈ فلموں کی پیشکش کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں جیسا کہ ماضی میں بالی وڈ اداکار گووندا ہالی وڈ کی فلم اوتار کی پیشکش کے حوالے سے جھوٹ بول چکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزاروں افراد کا انخلا
- دانتوں کو کب برش نہیں کرنا چاہیے؟ اہم وجوہات سامنے آگئیں
- عامر، سلمان اور شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے
- آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا
- ڈی جی خان: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015