علی ظفر اور میشا شفیع جنسی حراساں کیس میں بڑا اقدام

گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت کے دعوے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ لاہورمیں ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، جس میں وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کی۔ عدالت نے دیگر گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیےسماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ علی ظفر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر دعوی دائر کررکھا ہے۔