پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں۔ حال ہی میں اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگ ہی فلٹرز کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم حقیقت سے نظریں چرائیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں جتنے بھی لوگ ہیں ان کی اچھی تصاویر، اچھے میک اپ، لائٹنگ اور فلٹرز کا نتیجہ ہیں ورنہ ہم سب اداکار بھی باقی لوگوں کی طرح ہی نظر آتے ہیں اور ہماری جلد بھی بالکل عام لوگوں جیسی ہی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اداکاراؤں کو بھی آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنا، ایکنی اور چھائیاں جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ مشی خان نے کہا کہ وہ اسکرین پر نظر آنے والی اداکاراؤں کی خوبصورتی کو دیکھ کر احساسِ کمتری کا شکار ہوکر زہریلی کریموں کا استعمال کرکے اپنی زندگی کو داؤ پر نہ لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کینسر جیسے جان لیوا مرض میں بھی مبتلا ہوسکتی ہیں۔ اُنہوں نے خواتین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ نے آپ کو جیسا بھی بنایا ہے، اس پر اللّٰہ کا شکر ادا کریں اور خوش رہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






