ساتھی فنکاروں کے دکھ درد میں ہر وقت شریک رہنے اور ان کا خیال رکھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل لندن میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلے میں کسی کی مدد لینے میں کوئی شرم نہیں ہے۔ یوں تو ہانیہ عامر رمضان کے آخری عشرے سے لندن میں موجود ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہر گزرنے والا دن گزرے ہوئے دن سے الگ ہوتا ہے کبھی اچھا تو کبھی برا، کچھ عرصے سے طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اپنے فنی سفر کے آغاز سے قبل ڈب میش بنایا کرتی تھیں، اس کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتی آپ سب میرے ساتھ اس وقت سے ہیں جب ڈب میش شیئر کیا کرتی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میں نے آپ سب کے ساتھ اپنی روز مرہ کی زندگی کے کم و بیش تمام لمحات شیئر کئے ہیں، میں نے کوشش کی ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے میں اتنا حقیقت سے قریب تر رہوں لیکن اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ شاید میں آپ سب کے ساتھ ایماندار نہیں ہوں۔ ہانیہ نے مزید لکھا کہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں اپنی ذہنی صحت یابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں اور آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ اگر آپ بھی اپنی زندگی میں اس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں کہ جب آپ کو لگے کہ سرنگ کے آخر میں صرف اندھیرا ہے تو کسی کی مدد ضرور طلب کیجئے چاہے وہ آپ کا کوئی پیارا ہو یا کوئی پروفیشنل مددپیشہ ور ہو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری طرح آپ میں سے بہت سے لوگ بھی کبھی نہ کبھی ذہنی صحت کے مسئلے سے دوچار رہے ہوں گے اس لیے ایسی صورت میں کسی کی مدد طلب کرنے میں کوئی شرم محسوس کرنے کی بات نہیں ہے، آپ کی ذہنی صحت سب سے زیادہ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریبئن پریمیئر لیگ: صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز میچ جیت گیا
- سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- حکومت کا گیس ٹیرف سے متعلق بڑا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






