طورخم بارڈر پر سامان لے جانے والی دو گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران اسلحہ برآمد ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایف سی نارتھ اور کسٹم حکام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 رائفلیں، دو پستول اور پستول کی 12000 گولیاں اور ریپیٹر شامل ہیں، ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستانی حکام نے طورخم بارڈر پر پیاز سے لدے ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر افغانستان سے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ برآمد ہونے والے امریکی ہتھیاروں میں ایم فور، کلاشنکوف، امریکن رائفل، لیزر بیم، نائٹ ویژن سائٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015