ماضی کی مایہ ناز فلمی اداکارہ نشو بیگم کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔ حال ہی میں نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بتارہی ہیں کہ انہیں آج کل لوگ پروپوز کررہے ہیں۔ اپنی ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ میری شادیوں کے حوالے سے میڈیا پر بہت باتیں ہوئیں اور کافی تذکرہ کیا گیا، اب آج کل مجھے پتہ نہیں کیوں لوگ شادی کرنے کا کہہ رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ چھیڑ بھی رہے ہیں۔ نشو بیگم کا کہنا ہے کہ مجھے شادی کی پیشکش کرنے والوں میں بہت افراد سنجیدہ ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا آپ نے تنہا زندگی گزارنی ہے؟ یہ باتیں ہیں تو بڑی مزیدار قسم کی جو ہر عمر میں اچھی لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے شادی کا مشورہ دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ غور کروں، میں کیا غور کروں، میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھاؤں گی، میڈیا شوبز کی خواتین سے متعلق زبردستی کہتا ہے کہ شادی ہوگئی شادی ہوگئی، میں ایسا کچھ نہیں ہونے دوں گی۔ نشو بیگم کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں بے حد خوش ہوں، وہ الگ بات ہے کہ وقت کا کچھ پتہ نہیں ہوتا لیکن پھر بھی میں فی الحال شادی نہیں کر رہی، جو لوگ شادی کی پیشکش کررہے ہیں ان کا دل سے شکریہ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پیار کرنے والے بھی ہوتے ہیں جن کی قدر کرنی چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015