پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکار، اسکرین رائٹر فیصل رحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے پر پڑنے والے ڈمپلز نے اُنہیں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے میں مدد کی تھی۔ اداکار فیصل رحمٰن نے حال ہی میں ایک کامیڈی شومیں شرکت کی۔ اس دوران اُنہوں نے اپنی ذاتی، پیشہ روانہ و ماضی سے متعلق دلچسپ حقائق بیان کیے اور متعدد سوالات کے جواب بھی دیے۔ شو کے دوران اداکار فیصل رحمٰن نے شوبز انڈسٹری میں انٹری سے متعلق بھی بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ ایک ہدایتکار تھے نظر اسلام، اُنہیں اپنی نئی فلم کے لیے ایک نوجوان لڑکا چاہیے تھا، اُنہیں کسی نے بتایا کہ مسعود رحمٰن (اداکار فیصل رحمٰن کے والد) کے بیٹے بہت پیارے ہیں آپ جا کر اُنہیں دیکھ لیں۔ فیصل رحمٰن نے بتایا کہ ہدایتکار صاحب اُن کے گھر میں آئے، ویسے تو وہ سب بھائی پیارے تھے مگر نظر اسلام کو میں پسند آ گیا کیوں کہ میرے چہرے پر ڈمپل پڑتے تھے۔ فیصل رحمٰن نے مزید کہا کہ میرے ڈمپل پڑتے ہیں مگر میرے دوسرے بھائیوں کے چہروں پر ڈمپل نہیں ہیں۔ شو میں پوچھے گئے سوالوں کے دوران ایک سوال کے جواب میں فیصل رحمٰن کا بتانا تھا کہ انہوں نے آج تک اپنے اس ڈمپل سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ فیصل رحمٰن کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں اُنہیں اپنے اس ڈمپل سے جتنا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا انہوں نے اپنے اس گہرے ڈمپل کو استعمال کرتے ہوئے اتنا فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015