اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان سمیت بھارت میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو بھارتی مداحوں کو تقسیم بر صغیر کی تکلیف یاد آگئی۔ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر دیدہ زیب لباس میں تصاویر شیئر کیں، جس پر پاکستان سمیت بھارت سے اداکارہ کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں۔ اداکارہ کی تصاویر پر بھارتی مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ کاش برصغیر کی تقسیم نہ ہوتی اور پاکستان اور بھارت ایک ہی ملک ہوتے تو درفشاں سلیم بھی ان کے ملک کی ہوتیں۔ بھارتی مداحوں نے کمنٹس کیے کہ درفشاں سلیم کو دیکھ کر انہیں احساس ہوتا ہے کہ تقسیم کا سب سے زیادہ نقصان بھارتیوں کو ہی ہوا۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ انہوں نے تقسیم میں بہت کچھ کھویا، جس کا درد انہیں ہمیشہ ستائے گا۔ بھارتی مداحوں کے کمنٹس پر پاکستانی مداحوں نے بھی جوابات دیے اور انہوں نے بھی اپنے دیکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھی تقسیم میں بہت کچھ کھویا اور ان کی پسند کی شخصیات بھارت میں ہیں۔ کچھ پاکستانی صارفین نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے درفشاں سلیم کے بھارتی مداحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی لیکن ساتھ ہی انہیں خبردار کیا کہ وہ یہاں آکر کوئی فساد نہ پھیلائیں۔ درفشاں سلیم کی تصاویر پر بھارتی صارفین کے کمنٹس کی ویڈیوز اور اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے اور لوگوں نے اداکارہ کی خوبصورتی اور لباس کی تعریفیں بھی کیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شادی کے بعد موٹاپے پرسائنسی تحقیق
- شادی شدہ خواتین کے حوالے سے نئی سائنسی تحقیق
- آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟
- خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار ہونے کی وجہ سامنے آگئی
- شیر افضل مروت کے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے کیوں فارغ کر دیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015